پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائے گی یا نہیں، اہم فیصلہ آج متوقع

Published on August 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائے گی یا نہیں، اہم فیصلہ آج متوقع ہے۔وفاقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت کمیٹی میں دورۂ بھارت پر غور ہو گا۔نواب شیر وسیر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو بریفنگ دیتے ہوئے احسان مزاری نے بتایا تھا کہ قومی ٹیم کی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے بارے میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) خودمختار ادارہ نہیں، اسے حکومت سے ہی اجازت درکار ہوتی ہے۔احسان مزاری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیمیں بھارت جا کر کھیل سکتی ہیں تو بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی پاکستان آنا چاہیے، بھارت کی دیگر کھیلوں کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں۔کمیٹی کی رکن مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ حکومت نے ذکاء اشرف کو کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کا نیا سربراہ بنایا ہے، امید ہے ہمارے سوالات کے اب جوابات ضرور آئیں گے۔چیئرمین کمیٹی نواب شیر وسیر نے کہا کہ اُمید ہے ذکاء اشرف کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کریں گے، قائمہ کمیٹی اپنی تجاویز ذکاء اشرف کو بھجوائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme