سیری (یو ین پی )امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ راجہ ایاز احمد خان کی ناک آوٹ اننگز، پی پی پی کے گڑھ دھناں ہیل مہنی سے درجنوں گھرانے مسلم لیگ ن میں شامل، راجہ ایاز احمد خان کو آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے نئے شامل ہونے والوں کا عزم، تفصیلات کے مطابق امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ راجہ ایاز احمد خان نے پی پی پی کے گڑھ دھناں ہیل مہنی میں ناک آوٹ اننگز کھیلتے ہوئے درجنوں گھرانوں کے ذمہ داران کو مسلم لیگ ن میں شامل کر لیا اس سلسلہ میں ایک تقریب چوہدری عبدلرحمن ہاؤس دھناں ھیل مہنی میں منعقد ہوئی جہاں چوہدری کبیر اینڈ برادرز کی قیادت میں درجنوں گھرانوں کے ذمہ داران نے پاکستان پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں شمولیت اختیار کر لی شامل ہونے والوں میں چوہدری جہانگیر، حافظ شوکت، چوہدری صابر، چوہدری افتخار، چوہدری مختار، چوہدری وقاص، چوہدری صغیر، چوہدری محمود، چوہدری لیاقت، چوہدری معروف، چوہدری شریف، چوہدری محمد زمان، چوہدری پپو، چوہدری رمضان، چوہدری قدیر، چوہدری حنیف، چوہدری صابر، چوہدری جابر، چوہدری نثار صابر، چوہدری عبدلراؤف، چوہدری زین، چوہدری حبیب صابر اور دیگر شامل ہیں اس موقع پر امیدوار اسمبلی راجہ ایاز احمد خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے کارکنان الیکشن کی تیاریاں کریں مسلم لیگ ن روزگار کی فراہمی، تعمیر و ترقی اور سستے انصاف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے تبدیلی کا نعرہ لگانے والے آزاد کشمیر کی عوام کو کچھ نہیں دے سکے اقتدار میں آکر محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔