میجر طفیل محمد شہید کا65واں یوم شہادت 7اگست کو منایا جائے گا

Published on August 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

بورے والا (یو این پی)نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے بہادر سپوت میجر طفیل محمد شہید کا65واں یوم شہادت 7اگست کو منایا جائے گا،میجر طفیل شہید 22 جولائی 1914ء کو پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔انہوں نی1943ء میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور 1947ء میں جب وہ میجر کے عہدے پر پہنچے تو پورے خاندان کے ہمراہ پاکستان آ گئے اور یہاں فوج میں خدمات سرانجام دینے لگے۔اگست1958ء میں انہیں لکشمی پور میں مورچہ بند چند بھارتی دستوں کا صفایا کرنے کا مشن سونپا گیا۔میجر طفیل محمد نے دشمن پر چوکی کے عقب میں پہنچ کر حملہ کیا، دشمن کی جوابی فائرنگ سے میجر طفیل زخمی ہو گئے، تاہم وہ آگے بڑھتے رہے اور دستی بم پھینک کر دشمن کی مشین گن کو ناکارہ بنا دیا۔جلد ہی دشمن سے دست بدست مقابلہ شروع ہو گیا بالآخر بھارتی فوج اپنے پیچھے چار لاشیں اور تین قیدی چھوڑ کر فرار ہو گئی۔7اگست1958ء کومیجر طفیل محمد شہید نے گھمسان کی جنگ کے بعد اسی دن ملک کی حفاظت کرتے ہوئے جان دے کر شہادت کا درجہ حاصل کیا۔ میجر طفیل محمد شہید کی لازوال قربانی کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes