کھوئی رٹہ دھنہ قتل کیس میں کھوئی رٹہ پولیس کی اہم پیش رفت مرکزی ملزم گرفتار

Published on August 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

سیری(یو این پی )کھوئیرٹہ دھنہ قتل کیس میں کھوئیرٹہ پولیس کی اہم پیش رفت مرکزی ملزم گرفتار دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے پاکستان کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری۔۔ ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے گجر خان اپنے گھروں سے بھاگ کر کسی اور جگہ میں پناہ لے رکھی ہے۔پولیس دیگر ملزمان کے قریب پہنچ چکی ہے انشاء اللہ تعالیٰ جلد گرفتار کر لیے جائیں گے سردار سہیل یوسف ایس ایچ او کھوئیرٹہ کی صحافیوں سے گفتگو ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ریجن میرپور ڈاکٹر خالد چوہان کی ہدایت اور ایس ایس پی کوٹلی محمد ریاض مغل کی خصوصی نگرانی و ہدایت پر ڈی ایس پی سردار شہزاد سرور اور سردار سہیل یوسف انسپیکٹر ایس ایچ او تھانہ پولیس کھوئیرٹہ معہ نفری کاروائی کرتے ہوئے دھنہ قتل کیس کے مرکزی ملزم کو تکنیکی بنیادوں اور کامیاب حکمت عملی سے گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کھوئی رٹہ پولیس کے پاکستان کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے تھانہ پولیس کھوئیرٹہ کے ایس ایچ او سردار سہیل یوسف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس گرفتاری کیلئے دیگر ملزمان کے قریب پہنچ چکی ہے انشاء اللہ تعالیٰ جلد گرفتار کر لیے جائیں گے گرفتار ہونے والا ملزم بڑی تکنیکی تفتیش کے نتیجے میں ٹریس ہوا ادھر کھوئیرٹہ کے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے تھانہ پولیس کھوئیرٹہ کے ایس ایچ او سردار سہیل یوسف اور ان کی پوری ٹیم کو اس بڑی کاروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes