پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم تحفظ ماحولیات آج منایا جائے گا

Published on June 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

66
سرگودھا ۔۔۔ محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے تمام ضلعی افسران ماحولیات کو پانچ جون کو عالمی یوم ماحول کو بھر پور عوامی آگاہی کے ساتھ منانے کا مراسلہ جاری کر دیاہے ۔ اس ضمن میں ضلعی آفیسر ماحولیات واجد اعجاز نے بتایا ہے کہ ماحول کے تحفظ کو آنے والی نسلوں کی بقا سے عبارت کرتے ہوئے عالمی یوم ماحول کے سلسلہ میں پانچ جون کو ایک ریلی کا انتظام کیا جائے گا جس میں سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سوزوکی موٹرز سرگودہا او رمحکمہ ماحولیات کے باہمی تعاون سے عوامی آگاہی کیلئے گاڑیوں کی فری چیکنگ او رٹیونگ کاکیمپ لگایا جائے گا جس میں صارفین کو ماحول دوست اقدامات کی تعلیم وترغیب دے کر قدرتی ماحول میں تازہ فضا اور مزید زمینی آلودگی سے بچاؤ سے روشناس کروایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes