وطن عزیز کی بنیاد ہی شہداء کی قربانیوں پر استوار ہے;منصور امان

Published on August 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)قوم کی حیات ہے۔وطن عزیز کی بنیاد ہی شہداء کی قربانیوں پر استوار ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) منصور امان کی جانب سے منعقد کی جانے والی آج کی پر وقار تقریب کا مقصد پولیس اور فوج کے ایسے شیردل جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنی جانیں وطن کے دفاع اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کیلئے قربان کر دیں۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ساد ڈویلپرز عثمان چوہدری نے ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے منعقد کردہ تقریب میں کیا۔اس موقع پر بریگیڈئر محمد کاشف اور ڈی پی او کیپٹن (ر)منصور امان رانا بھی موجود تھے اس موقع پر ڈائریکٹر ساد ڈویلپر عثمان چوہدری نے شہداء کی فیملیز کو ساد ڈویلپرز کی جانب سے فری پلاٹ اور ان کو پلاٹ کی فائل بھی پیش کی ان کا مزید کہنا تھا کہ شہداء ہمار ے دل میں بستے ہیں،یہ شہداء محکمہ پولیس کی ہی نہیں بلکہ پوری قوم کی شان ہیں۔یہ شہداء ہمارے سینے کے تمغے ہیں، جنہوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر دشمن کا دلیری سے مقابلہ کیا اور وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ہمیشہ کے لیے آمر ہوگئے پاک فوج اور پولیس نے شہداء کی فیملیزکی فلاح و بہبود کیلئے جو اقدامات کیے جا رہیں ہیں وہ خراج تحسین ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes