وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات آج پھر ہوگی

Published on August 11, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی )نگراں وزیراعظم چُننےکا معاملہ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا، وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی آج دوسری بیٹھک ہوگی۔اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے پیش تین ناموں میں شامل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی ملاقات میں سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئین ہمیں تین دن کی رعایت دیتا ہے، امید ہے اس سے پہلے معاملہ حل کرلیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم کے معاملے پر مشاورت کے لیے لندن میں قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے بھی رابطہ کیا۔شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں قائد ن لیگ کو نگراں وزیراعظم کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر کے ساتھ مشاورت پر بریفنگ دی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes