اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ، ریجنل پولیس افیسر ساہیوال محبوب رشید، ڈسٹرکٹ پولس آفیسر اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان اور عابد صغیر ڈی ٹی او اوکاڑہ کے احکامات کی روشنی میں ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ اوکاڑہ نے جہاز چوک اوکاڑہ میں عوام الناس میں ہیلمٹ تقسیم کرنے کےلئے خصوصی کیمپ لگایااور ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے پفلٹ تقسیم کیے۔ ڈی پی او اوکاڑہ،ڈی ٹی او اوکاڑہ،چیمبرآف کامرس کے ممبران، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔آگاہی کیمپ میں عوام الناس کو فری ہیلمٹ تقسیم کیے۔عوام الناس اور شہریوں نےٹریفک پولیس کی اس کاوش کو خوب سراہا اور کہا کہ ایسے پروگرام کرنے سےلوگوں میں اویرنیس آئے گی اور حادثات میں بھی کمی ہو گی۔