پاکستان کی تعمیروترقی اپوزیشن والوں کی چھیڑبن گئی ہے ۔کامران مائیکل

Published on June 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

Kamran
اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیروترقی اپوزیشن والوں کی چھیڑبن گئی ہے۔حکومت ترقی کی بات کرتی ہے جبکہ اپوزیشن والے اس کاجواب تشدد سے دیتے ہیں ۔بلے بازکپتان شوق سے حکومت کیخلاف سازشیں کریں مگرانہیں جمہوریت کے شجرسایہ دارپرکلہاڑامارنے اور ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا۔ \’\’کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے \’\’کامحاورہ پی ٹی آئی کاٹریڈ مارک بن گیاہے ۔عمران خان نے نوجوانوں کوگمراہ اورانہیں اپنے سیاسی مفادات کیلئے استعمال جبکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ان کااعتماد بحال کیا ۔اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں انتہائی ناقص کارکردگی کے بعد عمران خان کس منہ سے وفاقی حکومت پرتنقیدکرتے ہیں۔ہم نے پی ٹی آئی کے کپتان کوکارکردگی کی بنیادپرمقابلہ کرنے کاچیلنج دیامگروہ میدان چھوڑکربھاگ کھڑے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ایک ٹکٹ میں دومزے نہیں لے سکتے ،ایک طرف خیبرپختونخوا میں حکومت جبکہ دوسری طرف قومی اسمبلی میں اپوزیشن کاکردار یہ ڈبل سٹینڈرڈنہیں چلے گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے آئینی اختیارات عمران خان کس حیثیت سے استعمال کررہے ہیں،وہ عوام کے اطمینان کیلئے اس کی ضروروضاحت پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مداخلت کے سبب خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت ڈیلیورکرنے سے قاصر ہے ۔کپتان جمہوریت کے دعویداربنتے ہیں مگران کااپنامزاج آمرانہ ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy