ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ) این سی ایچ ڈی “فیڈر ٹیچرز” کے آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب مکلی ہائی سکول میں منعقد ہوئی جس میں سابق ایم پی اے، ممبر ضلع کونسل ٹھٹھ ڈاکٹر سید امتیاز علی شاہ شیرازی، ڈی ای او پرائمری ٹھٹھ محمد رحیم سومرو، گستا ضلع ٹھٹھہ کے صدر غلام نبی خشک نے گوواز ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ کے صدر سید فدا حسین شاہ، ثناء اللہ جوکیو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کراچی پرائمری ممتاز بجرو، ڈپٹی ڈی ای او پرائمری ٹھٹھ بشارت الیاس جوکیو، ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول مکلی غلام رسول دل، ٹی ای او پرائمری گھوڑاباری اور دیگروں نے شرکت کی اور NCHD کے آرڈر تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے ڈاکٹر سید امتیاز شاہ شیرازی اور دیگر نے کہا کہ سندھ بھر کی طرح یہاں بھی بڑی تعداد میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا گیا ہے تمام اسکول کھولے جائیں گے تاکہ ہر بچہ تعلیم حاصل کر سکے۔والدین اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں اور انہیں بہتر تعلیم کے زیور سے نوازیں تاکہ ان کا مستقبل روشن ہو سکے۔