ٹوبہ ٹیک سنگھ (یواین پی) پیرمحل کہ نواحی گاؤں 670/11گ ب میں نجی سکول( غزالی ایجوکیشن سکول ) میں زیر تعلیم پہلی کلاس کے طالب علم محمد خرم ولد تحسین نے اپنی کلاس فیلو سے اپنی پنسل تراش مانگی توکلاس فیلو نے پرنسپل سے شکایت لگادی۔جس پربغیر کسی تصدیق کے مبینہ طورپرنسپل عابد حسین نے چھڑی سے معصوم طالب علم کو مارنا شروع کردیاجس سے اس کے تمام جسم پر تشد د کے نشانات ابھر آئے اور بچہ بے ہوش ہو کر گر پڑا، اطلاع ملنے پروالدین سکول آئے اور بچے کو زخمی حالت میں اٹھ کر سول ہسپتال پیرمحل لے آئے جہاں ہر اس کو طبی امد اد دی گئی متاثرہ بچے کے والدین نے میڈیکل لیگل حاصل کرکے تھانہ پیرمحل پولیس کو تحریری درخواست دے دی ہے جب اس واقعہ کے بارے میں پرنسپل عابد حسین سے رابطہ کیا گیا تو اس اپنا موقف دینے سے انکار کردیا۔