کراچی (یو این پی)76 ویں یومِ آزادی اور 14 اگست کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب شروع ہو گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد ہیں۔کمانڈنٹ کموڈور محمد خالد نے مزارِ قائد پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزارِ قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔دوسری جانب میجر جنرل قیصر سلیمان، گیریژن کمانڈر لاہور نے مزارِ اقبال پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔