ذرد صحافت کا خاتمہ اور مثبت صحافت کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے محمد اسماعیل

Published on June 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 459)      No Comments

R.I
گگو منڈی( یواین پی)کسی بھی صحافی کے خلاف منفی پروپیگنڈہ نا قابل برداشت ہے،اورذرد صحافت کا خاتمہ اور مثبت صحافت کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق سنٹرل میڈیا جنرل لسٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد تحصیل صدر بورے والا محمد اسماعیل کی زیر نگرانی اہم اجلاس سے منعقد ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اسماعیل نے کہا ذرد صحافت کا خاتمہ اور مثبت صحافت کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔صحافیوں کے خلاف کسی ادارے یا انتظامیہ کی طرف سے منفی پروپیگنڈہ نا قابل برداشت ہے تمام صحافیوں کو اپنے تمام اختلافات کو بھلا کر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا ۔سنٹرل میڈیا جنرل لسٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد بوریوالہ کے صدر نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔اس کے بہت جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے ،اجلاس میں علاقہ میں بڑھتے ہوئے جرائم اور پولیس ڈپارٹمنٹ کی نا اہلی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔اور علاقہ میں بڑھتے ہوئے جرائم کو قابو میں کر لیا جائے گا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy