اوکاڑہ(یواین پی) اوکاڑہ تھانہ اے ڈویژن پولیس کی کامیاب کارروائی۔خطرناک ڈکیت گینگ کے تین کارندے گرفتار کر لئے گئے جن سے لوٹا ہوا مال برآمد پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او منصور امان نے ضلع بھر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز کو کرائم کنٹرول کرنے کا ٹاسک دے رکھا ہے جس پر پولیس تھانہ اے ڈویثرن نے گزشتہ روز ایک خطرناک ڈکیت گینگ کے 3 ڈاکو گرفتار کر لئے ڈاکوؤں کی شناخت بابر علی،عطاالقدوس اور ندیم دیمی کے نام سے ہوئی ہے گرفتار ڈاکو درجنوں سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے گرفتار ڈاکوؤں نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے پولیس نے ابتدائی تفشیش میں ڈاکووں سے آٹھ لاکھ کی نقدی زیوارات موبائل فونز برآمد کئے ہیں پولیس اس ڈکیت گینگ کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔گرفتار ڈاکو علاقہ بھر میں خوف اور دہشت کی علامت بن چکے تھے ڈی پی او منصور امان کی کامیاب کارروائی پر پولیس پارٹی کو شاباش۔