دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کے لیے یونین کونسل کی سطح پر جدید مشینری فراہم کی جائیگی وزیر اعلی پنجاب
شیخوپورہ (یو این پی) نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی نے شرقپور شریف میں پنجاب کے سب سے بڑے پروگرام کا آغاز کردیا اس موقعہ پر وزہر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اب صرف شہر ہی نہیں بلکہ گاؤں بھی چمکیں گے حکومت پنجاب کی جانب سے تاریخ میں پہلی بار دیہاتوں کو بھی شہروں کی طرز پر عملہ صفائی اور مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اس کے ساتھ ساتھ کمپیوٹرائزڈبرتھ سرٹیفکیٹس، ڈیتھ سرٹیفیکٹس اور میریج سرٹیفیکٹس کی سہولیات بھی میسر ہوں گی وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کے لیے یونین کونسل کی سطح پر جدید مشینری فراہم کی جائیگی جبکہ دیہاتوں میں صفائی اور سینی ٹیشن کے مسائل بھی اس پروگرام کے تحت حل ہوں گے پاکستان سے محبت کا تقاضہ ہے کے ہم اسے صاف ستھرا رکھیں کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے پنجاب کے سب سے بڑے پروگرام سے گندگی سے پھیلنے والی بیماریوں کا تدارک ہوگا صفائی پروگرام دراصل بہت عرصے سے رکا ہوا تھا جسے اب شروع کر دیا گیاہے اور اب 15 روز میں پنجاب کے تمام گاؤں میں چوکیدار اور صفائی ستھرائی کا عملہ اپنی ڈیوٹی سر انجام دینا شروع کر دے گا اس کے لئے گاؤں کی کمیٹیاں پروگرام پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا اورہر یونین کونسل کو سینٹری ورکرز مہیا کیے جائیں گے جبکہ کوڑا کرکٹ تلف کرنے کے لیے مقامی افراد کی مشاورت سے مقامات کا تعین کیا جائے گا اسکے ساتھ ساتھ گلیوں اور نالیوں کی باقاعدگی سے صفائی کو بھی یقینی بنایا جائے گا اس تقریب میں صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر، مشیر وہاب ریاض، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور اور گاؤں قلعہ شریف کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔