ہمبنٹوٹا (یو این پی)پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 کو اسی مقام پر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔افغانستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں 0-3 سے فتح ٹیم پاکستان کو پھر سے ایک روزہ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم بنادے گی۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے 116 جبکہ نمبر ون ٹیم آسٹریلیا کے 118 پوائنٹس ہیں، افغانستان کے خلاف گرین شرٹس کی فتح سے اس کے پوائنٹس کی تعداد 119 ہو جائے گی۔