شعبہ زراعت کو کم فی ایکڑ پیداواریت، پانی کی کمیابی، میکانائزیشن، موسمیاتی تغیرات سمیت مختلف مسائل کا سامنا ہے پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں

Published on August 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں (ستارہئ امتیاز، ہلال امتیاز)نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت کو کم فی ایکڑ پیداواریت، پانی کی کمیابی، میکانائزیشن، موسمیاتی تغیرات سمیت مختلف مسائل کا سامنا ہے جس کیلئے زرعی ماہرین غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور بڑھتی ہوئی آبادی کو خوراک فراہم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹاف کلب اور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب میں فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعصب سے پاک معاشرہ ترقی کی علامت ہے،۔ ہمیں معاشرے سے تعصب کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے سائنسدان قومی سطح پر زرعی مسائل کو حل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی زرعی مسائل کو حل کرنے اور کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے آؤٹ ریچ پروگرام میں وسعت لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے چین کا دورہ کیا اور مختلف چینی ہم منصبوں کے ساتھ زراعت کی بہتری کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو انہیں ہلال امتیاز سے نوازا گیا ہے جو یونیورسٹی کمیونٹی کے لیے اعزاز کی بات ہے جنہوں نے تعلیم اور تحقیق کے ساتھ ملک کی ترقی کے لیے شب و روز محنت کی۔سابق وائس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی ڈاکٹر خالد محمودخاں، چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد خاں اور زرعی یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے تمام کاوشیں عمل میں لائیں۔ انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی تعلیم، تحقیق اور زراعت کی ترقی کے شعبے میں انتھک خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے ادارے کو مضبوط بنانے کے لئے جو اقدامات کیے ہیں انہیں کا نتیجہ ہے کہ زرعی یونیورسٹی کا شمار دنیا کی100 بہترین جامعات میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے ملکی ترقی اور محنت کو اپنی شخصیت کا حصہ بنایا، جس کی وجہ سے شہرت ان کے حصے میں آئی۔ پرو وائس چانسلر/ڈین زراعت پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں، ڈین فوڈ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق بٹ، ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد مشتاق، ڈین سائنسز پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد بھٹی، ڈین اینیمل ہسبنڈری پروفیسر ڈاکٹر قمر بلال، ڈین ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ رضوی، ڈین ایگریکلچرل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم خاں، پرنسپل آفیسر پی آر پی پروفیسر ڈاکٹر محمد جلال عارف، ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر محمد جعفر جسکانی، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لینکجز پروفیسر ڈاکٹر محمد ثاقب، اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ریاض ورک، سٹاف کلب کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر عامر جمیل، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عرفان عباس، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر ندیم عباس، پرنسپل آفیسر ای سی ڈی ڈاکٹر محمد ارشد، چیئرمین رورل سوشیالوجی ڈاکٹر اظہار احمد خاں، سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر شوکت علی، ڈائریکٹر گریجویٹ سٹڈیز ڈاکٹر فیصل اعوان، ڈاکٹر خالد بشیر، رانا عامر اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes