فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)جڑانوالہ میں نہر سے 25 سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد، پولیس نے تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں گوگیرہ برانچ نزد شہروآنہ پل نہر میں سے تیرتی ہوئی لاش برآمد ہوئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے لاش کو نہر سے باہر نکالا۔ لاش کی شناخت معلوم نہ ہوسکی تاہم اس کی عم اندازً 25 سال بتائی گئی ہے۔ لاش کو مزید کارروائی کیلئے جڑانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔