مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، چار منشیات فروش گرفتار720گرام چرس2لیٹر شراب بر آمد ، مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران سرہالی روڈ پر چرس فروخت کرنے والے ملزمان جاوید پٹھان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 210گرام چرس ، شرافت علی سے 280گرام چرس بر آمد کی گئی، عقب ہسپتال مصطفی آباد سے الیاس جٹ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 230گرام چرس بر آمد کی گئی، جبکہ عباس علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دو لیٹر شراب بر آمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے جبکہ مقدمہ قتل کے ملزم قیصر سعید سے پمپ ایکشن اور محمد قاسم کے قبضہ سے پسٹل 12بور بر آمد کر لیا.