اوکاڑہ سی ائی اے سٹاف کی بھرپور کاروائی کیمیکل ڈور اتش بازی اور پتنگیں تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی

Published on August 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی )سی ائی اے پولیس نے پتنگ فروشوں اور آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 20 لاکھ مالیت کی پتنگیں ، جان لیوا ڈور کی چرخیاں اورآتش بازی کا سامان برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیاملزم کی شناخت عبدالرحمن کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کے ساتھ کھلواڑ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے درندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔شہریوں نے اس بھرپور کاروائی پر پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题