فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد مختلف وجوہات کی بناء پر طالب علم سمیت 4 نوجوانوں کو اغواء کر لیا گیا‘ پولیس نے مقدمات درج کر کے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ مدینہ کالونی کے رہائشی محمد سلیم نے بتایا کہ اس کا جواں سالہ بیٹا شاہ زیب گھر سے کالج کیلئے گیا تاہم واپس نہ آیا، ٹھیکری والا کے علاقہ 84 گ ب کے مختار احمد نے بتایا کہ اس کا بیٹا اسد گھر سے کام کاج کیلئے گیا واپس نہ آیا، پیپلزکالونی کے علاقہ ڈوگر بستی کے رہائشی نوشاد خان کا بیٹا زیب اپنے دوستوں اجمل وغیرہ کے ساتھ گھر سے گیا، واپس نہ آیا اور 482 گ ب کے رہائشی اللہ رکھا کا کہنا ہے کہ اس کا جواں سالہ بھائی اللہ دتہ کام کے سلسلہ میں گیا واپس گھر نہیں پہنچا، تلاش کے باوجود مغویان کا سراغ نہ مل سکا۔