ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ) ایس ایچ او گھارو انسپیکٹر ممتاز علی بروہی نے پولیس نفری کے ہمراہ اسنیپ چیکنگ کے دوران نیشنل ہائی گھارو فلٹر چڑی کے قریب ایک کار پر کامیاب چھاپہ مار کر 2 گٹکا سپلائی کرنے والے ملزمان شاہد ولد نواز خان گجر اور ولایت ولد پیرا داد کرسچن کو گرفتار کر لیا۔ کار کو قبضے میں لے کر ملزمان کے قبضے سے 110کلو مسروقہ سامان اور 400پیکٹ گٹکا برآمد کر کے ان کے خلاف گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، ان کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں، اب تک متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے جیلوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے مکمل خاتمے تک ان کی کارروائیاں جاری رہیں گی لیکن وہ کبھی بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔