فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چو ری،ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

Published on September 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چو ری،ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری،110زائد مقا ما ت پر وارداتیں،وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین لئے جبکہ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا گروہ سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔تفصیلات کے مطابق جیل روڈ پر عاصم کھوکھر سے 30ہزار روپے‘ فون‘ ضلع کچہری کے باہر منیر احمد سے ایک لاکھ روپے مالیت کا پارسل چھین لیا‘ نیوی چوک کے سخاوت علی سے نقدی اور قیمتی دستاویزات‘ سلطان ٹاؤن میں ظہیر سے 3لاکھ 80ہزار روپے‘ فون‘ ایڈن آرچرڈ کے قریب علی رضا سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ گرین ٹاؤن کے محمد سلیم سے نقدی‘ فون‘ مختار احمد سے 3ہزار روپے‘ فون‘ بولیدی جھگی کے سبحان حنیف سے نقدی‘ فون‘ محلہ اشرف آباد کے اکرام شبیر سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ شیخوپورہ روڈ پر حسنین سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ اسلامیہ پارک کے سہیل اختر سے 85ہزار روپے‘ فون چھین لیا‘ مانانوالہ کے نعیم انجم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان چور لے اُڑے‘ منصورآباد میں محمد احمد سے 30ہزار روپے‘ فون‘ شاہ زیب سے 25ہزار روپے‘ فون‘ عنصر محمود سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ کوہستان اڈا سے عبدالرؤف کا جوتوں سے بھرا بورا‘ ڈی گراؤنڈ سے افضال حسین سے نقدی‘ فون‘ ریکس سٹی کے باہر بلال‘ عبداللہ پور کے ملک عامر‘ پیپلزکالونی کے عمران احمد‘ کشمیر پل کینال روڈ پر خبیب سے نقدی‘ فون لوٹ لیا‘ مدینہ ٹاؤن کے شکیل احمد سے 23ہزار روپے‘ فون‘ کوہ نور پلازہ کے علی حیدر اور اسکی اہلیہ سے زیورات‘ نقدی چھین لی‘ کوہ نور پلازہ میں رمضان کے دفتر سے لاکھوں کے لیپ ٹاپ‘ کمپیوٹر اور دیگر سامان چور لے گئے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy