ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ہرتیک روشن نئی فلم میں بطور جوڑی پہلی بار پردہ سکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا جو اداکار اکشے کمار، اداکار جے دیوگن، اداکار سلمان خان جیسے بڑے سٹارز کے ساتھ جلوہ گر ہو چکی ہیں، اب وہ نئی فلم میں اداکار ہرتیک روشن کے مدمقابل پہلی بار بطور ہیروئن نظر آئیں گی۔ فلم کی ہدایات اشو توش گوار کر دیں گے۔ فلم کا نام ’’موہنجو داڑو‘‘ ہوگا۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا۔