چین اور جنو بی کو ریا بیرونی عوامل کی مداخلت کو دور کر یں، چینی وزیر خا رجہ

Published on September 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

جنوبی کوریا کے حوالے سے چین کی پالیسی پائیدار اور مستحکم ہے، وانگ ای کی جنو بی کورین ہم منصب سے گفتگو
بیجنگ (یو این پی)چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے حوالے سے چین کی پالیسی پائیدار اور مستحکم ہے۔ چین اور جنوبی کوریا کو دوستانہ تعاون کی درست سمت پر عمل کرنا چاہیے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی تفہیم کو بڑھانا چاہیے، بیرونی عوامل کی مداخلت کو دور کرنا چاہیے، نظریاتی حد بندی سے گریز کرنا چاہیے اور باہمی تعلقات کے استحکام اور طویل مدتی ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینا چاہیے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ان خیا لات کا اظہار سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ پارک جن سے ٹیلی فون پر بات چیت میں کیا۔وانگ ای نے کہا کہ باہمی فائدہ مند اقتصادی اور تجارتی تعاون دوطرفہ تعلقات کا سنگ میل ہے۔ وسیع اقتصادی ترقی کی گنجائش اور وسیع مارکیٹ کی جگہ کے ساتھ، چین اعلیٰ سطح کی کھلی معیشت کے ایک نئے نظام کی تعمیر کو تیز کر رہا ہے، اور چین-جنوبی کوریا تعاون کو وسعت دینے سے جنوبی کوریا کو پائیدار خوشحالی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ پارک جن نے کہا کہ جنوبی کوریا اور چین قریبی ہمسایہ اور اہم شراکت دار ہیں اور جنوبی کوریا کی موجودہ حکومت نے جنوبی کوریا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں حاصل ہونے والی نتیجہ خیز کامیابیوں کی تعریف کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog