پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپےگوشت تلف، 60 کلو مصالحہ جات، 22 کلو جعلی پیکنگ مٹیریل ضبط۔مقدمات درج

Published on September 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 219)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)ڈسٹرکٹ انچارج پنجاب فوڈ اتھارٹی عبدالعظیم ۔ مس طاہرہ اور ان کی ٹیم جعل ساز مافیا کیخلاف سرگرم، فوڈ سیفٹی ٹیموں کے میٹ شاپ اور مصالحہ چکی پر چھاپے، 160 کلو بدبودار گوشت تلف، 60 کلو مصالحہ جات، 22 کلو جعلی پیکنگ مٹیریل ضبط، قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر فوڈ بزنس مالکان کیخلاف مقدمات درج کروا دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق اڈہ 49/2L اور مین بازار ارشاد ٹاؤن میں میٹ شاپ اور مصالحہ جات چکی پرفوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائیاں کیں۔ میٹ شاپ پر کارروائی کے دوران سینکڑوں کلو گرام بدبودار گوشت برآمد کیا گیا۔غیر معیاری گوشت ہوٹلوں اور پکوان سنٹرز پر سپلائی کیا جانا تھا۔ اسی طرح مصالحہ چکی مالکان معروف برانڈز کے نام سے مصالحہ جات کی جعلی پیکنگ کر رہے تھے۔ بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت تلف جبکہ مصالحہ جات اور جعلی پیکنگ مٹیریل ضبط کرلیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر فوڈ بزنس مالکان کیخلاف ایف آئی آرز درج کروا دی گئیں۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعل ساز مافیا کو عوام کی صحت سے کھلواڑ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog