اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام اوکاڑہ میں ہفتہ رحمت للعالمین ﷺکے افتتاح کے حوالہ سے تقریب منعقد کی گئی، مہمان خصوصی معروف تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موضوع پر خطاب کیا۔ سماجی تنظیم ’ماڈا‘ اوکاڑہ / علماکرام/سول سوسائٹی/ سکولز /کالجز /صحافیوں / وکلا / انجمن تاجران کے تعاون سے منعقد کیے جانے والے پروگراموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا،تقریب میں سول سوسائٹی ، شہریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی ،قبل ازیں کیڈٹ کالج اوکاڑہ میں بھی یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا اہتمام کیاگیا