ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)ٹھٹھہ جیم خانہ مکلی کو ضلع کونسل ٹھٹھہ کے حوالے کرنے کے بعد ضلع کونسل ٹھٹھہ کے چیئرمین عبدالحمید پنہور نے جیم خانہ مکلی کا دورہ کیا اور اس کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ جیم خانہ مکلی کی حالت دیکھ کر ڈکھ ہوا، انہوں نے کہا کہ جیم خانہ مکلی کو جدید طرز پر بنایا جائے چیئرمین عبدالحمید پنہور نے کہا ہم ضلع کاؤنسل کئ ملکیتوں کی حفاظت کرنے میں کوئی کسر نئیں چہوڑینگے انہونے کہا کہ فوری طور سرگرمیاں شروع کی جائیں مزید کہا کہ فیملیز کے لیے بہتر ماحول پیدا کیا جائے، کلب کی ممبر شپ کو فعال کیا جائے اور اس کا رخ موڑ دیا جائے۔ ایک ادارے میں تاکہ جیم خانہ ایک ادارے میں تبدیل ہو جائے، خوشیاں بحال ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مکلی جیم خانہ کو کراچی جیم خانہ کی طرز پر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیف آفیسر سید علی حیدر شاہ، شاہنواز لوہار، غلام نبی شیخ، کریم کنبھر، رضا کلمتی، بابو پنہور، عاطف میمن اور دیگر موجود تھے۔