ایبٹ آباد( یو این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے پی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سجاد اکبر خان یونین کونسل پنڈ کر گو خان میں آج فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے جس میں ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر کی ٹیم مریضوں کا مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی جائیں گی سجاد اکبر خان نے حلقہ پی کے 46 کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں جس میں کئی رابطہ سڑکیں مختلف سکولوں کی اپ گریڈیشن اور دیگر ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر کام کروایا ہے علاقہ تناول میں دو سول ہسپتالیں مگر دونوں حلقوں کے کونوں میں ہیں درمیان کی آبادی صحت کی سہولت سے مستفید نہیں ہو سکتیں مختلف یونین کونسلوں میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام سجاد اکبر کی بہت بڑی قربانی ہے اور حلقہ کی عوام ان کی اس قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ہینڈ پمپوں کی سیاست کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے سجاد اکبر خان پی کے 46 کا الیکشن ہار کر بھی حلقے کی عوام کی محبت کو فراموش نہیں کیا حلقے کی عوام بھی سجاد اکبر خان کی دلی محبت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔