بین الاقوامی صورتحال افراتفری کا شکار اور آپس میں منسلک ہے، چینی وزارت خا رجہ

Published on September 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

بیجنگ (یواین پی)چین وزارت خارجہ نے”گلوبل گورننس ریفارم اینڈ کنسٹرکشن پر چائنا پلان” جاری کیا اور اس کا مکمل تعارف پیش کیا۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال افراتفری کا شکار اور آپس میں منسلک ہے اور مختلف عالمی چیلنجز ایک کے بعد ایک سامنے آ رہے ہیں۔ بین الاقوامی برادری اقوام متحدہ سے توقع رکھتی ہے کہ وہ بین الاقوامی معاملات میں فعال کردار ادا کرے اور عالمی گورننس کے نظام میں مسلسل اصلاحات اور بہتری لائے۔ جنرل اسمبلی کا موجودہ اجلاس، بین الاقوامی برادری کو سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنے، یکجہتی اور تعاون بڑھانے اور تقدیر کے چیلنجز میں مل جل کر کام کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ گلوبل گورننس کی اصلاحات اور تعمیر سے متعلق چائنا پلان، عالمی گورننس کے کلیدی شعبوں جیسے امن، سلامتی، ترقی، انسانی حقوق اور معاشرے کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات پر چین کے موقف اور تجویز کی جامع وضاحت کرتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme