ٹریژری اینڈ اکاؤنٹس آفیسرز ویلفےئر ایسوسی ایشن پنجاب کا اجلاس عبوری صدر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرکی صدارت میں منعقد

Published on June 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments

Final
وہاڑی( یواین پی) سیکریٹری انفرمیشن ٹریژری اینڈ اکاؤنٹس آفیسرز ویلفےئر ایسوسی ایشن پنجاب ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر وہاڑی محمد اقبال انجم کے مطابق ٹریژری اینڈ اکاؤنٹس آفیسرز ویلفےئر ایسوسی ایشن پنجاب کا اجلاس عبوری صدر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر Iفیصل آباد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سنٹرل سٹاف کی طرح پراونشل سٹاف کو بھی 20فیصد آڈٹ الاؤنس دیا جائے اجلاس میں کہا گیا کہ سنٹرل اور پراونشل آڈٹ سٹاف ایک ہی چھت کے نیچے کام کررہے ہیں لیکن پراونشل سٹاف کو 20فیصد آڈٹ الاؤنس نہیں دیا جا رہا ہے قبل ازیں سابق صدرٹریژری اینڈ اکاؤنٹس آفیسرز ویلفےئر ایسوسی ایشن پنجاب ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر راولپنڈی رانا منور کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کی شاندار خدمات کو سراہا گیا۔تقریب میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر پلاننگ اور ڈپٹی اکاؤنٹس آفیسر ز بھی اسی سروس کا حصہ ہیں آئندہ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں انہیں بھی مدعو کیا جائیگا۔تقریب میں چیف انسپکٹر خزانہ چودھری رفیق احمد کے علاوہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes