محکمہ زراعت کا سنگترے اور مالٹے کی منظور شدہ اقسام کا اعلان

Published on September 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)محکمہ زراعت نے ترشاوہ پھلوں کی بہترین پیداوار کے حصول کیلئے سنگترے اور مالٹے کی منظور شدہ اقسام کا اعلان کردیاہے۔ محکمہ ترجمان نے کہا کہ باغبان سنگترے کی اقسام کم بیج والا کنو،ہنی مینڈرین،کلیمنٹائن اور مالٹے کی اقسام سیلیسٹیانہ،مارش ارلی،ٹراکو، نیولینا،مورو بلڈ،اولینڈا ویلنشیاء کی کاشت کو ترجیح دیں تاکہ انہیں نہ صرف اعلیٰ معیار کے ترشاوہ پھل کی شاندار پیداوار مل سکے بلکہ بین الاقوامی سطح پر ذائقے کے لحاظ سے انتہائی پسند کی جانیوالی ان اقسام کی زیادہ سے زیادہ بر ۱ٓمد سے قیمتی زر مبادلہ کا حصول بھی ممکن ہوسکے۔محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ ترشاوہ پودے لگانے کا بہترین وقت اور موسم ستمبر اور اکتوبر کا مہینہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مہینوں میں لگائے جانیوالے تر شاوہ پھلوں کے پودے موسم کی چلملاتی دھوپ اور تمازت سے متاثر نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ان مہینوں میں ترشاوہ پودوں کے مرنے یا مرجھانے کا امکان بھی بہت کم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکے برعکس موسم بہار میں لگائے گئے ترشاوہ پھلوں کے پودوں کا گرمی کی شدت اور پانی کی کمی کے باعث مرجانے اور مرجھانے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باغبان مزید معلومات یا رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے عملہ یا ماہرین زراعت سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog