نگراں وزیراعظم آج یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

Published on September 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے آج خطاب کریں گے۔وزیراعظم کے خطاب میں مسئلہ کشمیر، دہشتگردی کی لہر، افغانستان کی صورتحال اجاگر کیے جانے کاامکان ہے۔ کونسل آن فارن ریلیشنز فورم سے خطاب میں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور داعش سے درپیش خطرات کا مل کر سامنا کرنا چاہیے۔واضح کیا کہ پاکستان کسی کیمپ کی سیاست میں شامل نہیں ہونا چاہتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام آئندہ چند ماہ میں نئی حکومت کا انتخاب کریں گے، نگراں حکومت کا مینڈیٹ صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog