پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں دوماہ کے دوران 16.55 فیصد اضافہ

Published on September 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)ملک سے پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو66.25 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.55 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پھلوں کی برآمدات کاحجم 56.84 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اگست میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو28.47 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو جولائی میں 37.78 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 28.47 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2023 میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو232.30 ملین ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہواتھااعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو37.19 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15.02 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو32.27 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،اگست میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 19.95 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 17.16 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 17.08 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 172.34 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog