فیصل آباد (یو این پی) ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد کی نمو ریکارڈکیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی اور اگست میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 645 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 629 ملین ڈالر تھا۔اگست کے مہینے میں ایل این جی کی درآمدات پر306 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سا ل اگست کے مقابلہ میں 23 فیصدکم ہے۔گزشتہ سال اگست میں 399 ملین ڈالر مالیت کی ایل این جی درآمد کی گئی تھی۔ جولائی کے مقابلہ میں اگست میں ایل این جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 10 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ جولائی میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 340 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو اگست میں بڑھ کر 399 ملین ڈالر ہو گیا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 34 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کادرآمدی بل 2.17 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.30 ارب ڈالر تھا۔