مسلم لیگ ن کی حکومت نے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر غریب دشمن بجٹ پیش کیا ہے طاہر یٰسین

Published on June 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

PHOTO LALYANI TAHAR
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)مسلم لیگ ن کی حکومت نے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر غریب دشمن بجٹ پیش کیا ہے،موجودہ بجٹ سرمایہ داروں کی جانب سے سرمایہ داروں اور امراء کیلئے بنایا گیا بجٹ ہے اس میں غریب کیلئے کچھ نہیں ۔موجودہ حکمرانوں نے جب اقتدار سنبھالا تو مہنگائی کی شرح پانچ فیصد تھی جو آج ایک سال بعد نو فیصد ہو گئی ہے ۔گیس ،پٹرول،بجلی سمیت ہر چیز کی قیمت ایک سال میں دگنی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے غریب آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی رہنما چوہدری طاہر یٰسین خاں و محمد نسیم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر موجودہ بجٹ میں گیس پر ٹیکسوں کی مد میں عوام سے 58ارب روپے لئے جائیں گے جبکہ سی این جی پر بھی 17فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے ۔ن لیگ کی ایک سالہ حکومت میں بجلی پہلے ہی انتہائی مہنگی ہو چکی تھی بجٹ میں مزید مہنگی کر دی گئی ،ان اقدامات سے مہنگائی کا طوفان آنیوالا ہے ۔ موجودہ حکومت جب اقتدار میں آئی تو جی ایس ٹی 16فیصد تھا جو 17فیصد کر دیا گیا اور بجٹ میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔انھو ں نے کہا کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے پانی کے کسی منصوبے پر کام نہیں شروع کیا جا سکا ،بجلی کی مد میں سابقہ حکومت نے500ارب کا سرکلر ڈیٹ قرضہ چڑھایاتھا اس حکومت نے صرف ایک سال ہی میں 300ارب کا قرضہ چڑھالیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog