اسلام آباد (یو این پی)پاکستان کے سابق وزیر اعظم آئی آئی چندریگر(ابراہیم اسماعیل چندریگر) کی63 ویں برسی 26ستمبر کو منائی جائے گی وہ 17 اکتوبر 1957ء سے 16 دسمبر 1957ء تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے۔ آئی آئی چندریگر1897ء میں احمد آباد میں پیدا ہوئے۔آپ نے ممبئی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور احمد آباد میں وکالت شروع کی۔1940ء سے 1945ء تک بمبئی مسلم لیگ کے صدر بھی رہے۔ تقسیم ہند کے بعد پاکستان کی مرکزی کابینہ میں اگست 1947ء تا مئی 1948ء اور اگست 1955ء تا اگست 1956ء وزیر رہے۔فروری 1950ء تا نومبر 1951ء صوبہ سرحد اور نومبر 1951ء تا مئی 1953ء صوبہ پنجاب کے گورنر رہے۔آپ 17 اکتوبر 1957ء سے 16 دسمبر 1957ء تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے۔آئی آئی چندریگر نے 26 ستمبر1960ء کو وفات پائی۔