ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کیپٹن (ر) منصور امان کے احکامات پر ضلع بھر میں 12 ربیع الاول کے تمام پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

Published on September 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کیپٹن (ر) منصور امان کے احکامات پر ضلع بھر میں 12 ربیع الاول عید میلادالنبیﷺ پر سیکیورٹی اقدامات مکمل کرکےحتمی سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے ۔ضلع بھرمیں12 ربیع الااول کے سلسلہ میں عیدمیلادالنبی کے 69 جلوس ، 7 محفل میلاد کے پروگرامز منعقدہوں گے جن کی سیکیورٹی کے لیے05 ڈی ایس پیز ، 07 انسپکٹرز 51 سب انسپکٹرز 95 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت 1400 افسران واہلکاران تعینات کیئے گئے ہیں۔ ضلع میں جلوس اور محفل میلادکی نگرانی ویڈیو ریکارڈنگ کےلیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے گئے ہیں ۔ 240 میٹل ڈیٹکٹرز کے ذریعے جلوس اور محفل میلاد میں داخل ہونے والے افراد کی تلاشی لی جائے گی۔ پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس ،ڈولفن فورس ، ردا فورس موٹرسائیکل اسکواڈ اور کوئیک ریسپانس فورس کی ٹیمیں بھی مسلسل فعال رہیں گی ۔ جلوسوں اور محافل میلادکے منتظمین کے تعاون سے 300 ولینٹرز بھی معاونت کے فرائض سر انجا م دیں گے ۔محفل میلاد کے پروگرامز میں شامل ہونے والےتمام افراد کو فیزیکل اور بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹراور واک تھرو گیٹ چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیاجائے گا۔ تمام جلوسوں کے روٹس کی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اسپیشل برانچ کے ذریعہ سکریننگ اور سکیننگ کی جائےگی۔ روٹ پر آنے والی عمارتوں پر سنائیپرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام ضلع میں پروگرامز کی برائے راست مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول رومز قائم کیئے گئے جنہیں ڈی پی او آفس میں قائم کنٹرول روم کے ساتھ منسلک کیاگیا ہے جو 24 گھنٹے فعال رہیں گے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصور امان نے تمام سرکل آفیسرز کو احکامات جاری کیئے کہ جاری کردہ سیکورٹی پلان پر عمل درآمدیقنیی بنائیں۔ جلوسوں اور محفل میلاد کے پروگرامز کے گردونواح کے علاقہ جات میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کئے جائیں۔ تمام مکاتب فکر کے علماء،امن کمیٹی،تاجروں اور انتظامیہ کےباہمی تعاون سے امن کو برقرار رکھا جائے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کوہرصورت یقینی بنایا جائے۔ شہروں کے داخلی و خارجی راستوں، ،چیک پوسٹوں اور انٹری پوائنٹس پر سخت سیکیورٹی اور چیکنگ کو جاری رکھا جائے ۔ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن (ر) منصور امان کے احکامات پر اہم مقامات ، مصروف شاہرات اور مارکیٹوں کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرتے ہوئےپولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes