وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی کا رات گئے شیخوپورہ کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ

Published on September 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی)وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی کا رات گئے شیخوپورہ کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ تھانہ فیکٹری ایریا اور تھانہ شفیق آباد کی سخت چیکنگ تھانہ فیکٹری ایریا میں چوری اور ڈکیتی کی درخواستوں پر24 گھنٹے میں ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے پر شدید برہم ایس ایچ او کو فوری عہدے سے ہٹانے کاحکم وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ مقرر کردہ مدت کے اندردرخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے فوری مقدمات درج ہونا چائیے اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل پولیس کو فوری طور پر ہدایات جار ی کی گئی اندراج مقدمات میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے وزیراعلیٰ محسن رضا نقوی نے دونوں تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کی درخواستوں پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جبکہ وزیر اعلی نے حوالات میں بند ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے میں بھی پوچھا سود کی رقم واپس نہ کرنے اور چیک باونس کیس کا تھانہ شفیق آباد کی حوالات میں بند ملزم اپنی داستان سناتے ہوئے رو پڑا وزیر اعلی نے دلاسہ دیا اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ملزم کے ذمہ واجب الاادا رقم ادا کرنے کا اعلان اور رہائی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت وزیر اعلی محسن رضا نقوی کا سود کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم شفیق آباد تھانے میں موجود خواتین سائلین نے وزیر اعلی محسن نقوی کو اپنے کیسز کے متعلق آگاہ کیا،خواتین کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے اور تھانہ شفیق آباد کے مال خانہ کو بہتر جگہ پر منتقل کرنے کی ہدایت دی وزیر اعلی کے اچانک دورے میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، انسپکٹر جنرل پولیس عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes