چینی صدر کی جا نب سے عوامی ہیروز کی یادگار پر نذرانہ عقیدت
بیجنگ (یواین پی)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینا ایک منظم منصوبہ ہے، جس کے لئے مجموعی منصوبہ بندی او ر متعدد اہم پہلوؤں کے باہمی تعلقات کو صحیح طریقے سے سنبھالنے کی ضرورت ہے۔ ہفتہ کے روز چا ئنہ میڈ یا گروپ کے مطا بق چھیوشی میگزین کے 19 ویں شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین اور چینی صدر شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع کیا جائے گا، جس کا عنوان ہے “چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے لیے متعدد اہم تعلقات کو سنبھالنے کی ضرورت “۔ان خیا لات کا اظہار چینی صدر کی جا نب سے ا س مضمون میں کیا گیا ہے جس میں 6 پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اس میں بتا یا گیا ہے کہ اعلی سطحی ڈیزائن اور عملی تجربے کے درمیان تعلق ہے.سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں چینی طرز کی جدیدیت کے اہم اصولوں کی گہرائی سے وضاحت کی گئی، جو کہ چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے لئے اعلی ترین سطح کا ڈیزائن تھا. ایک ہی وقت میں، چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینا ایک تجرباتی کام ہے اور اب بھی بہت سے نامعلوم شعبے ہیں جن کے لئے ہمیں جرات مندانہ طور پر عملی تجربہ کرنے اور اصلاحات اور جدت طرازی کے ذریعے اپنے مقصد کی ترقی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔