ایک سچا خواب سچی حقیقت

Published on September 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

تحریر :- شہزاد شاھد
لاکھوں کروڑوں درود و سلام آپ پر آپکی آل پاک پر
قارئین کرام میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے اکثر علماء کرام کو سنا اور پڑھا ہے ، کچھ علماء کرام میلادالنبی منانے کو جائز اور کچھ ناجائز کہتے اور لکھتے ہیںاس حوالے سے میرا علم تو ناقص ہے مگر بفضلِ خدا عشق مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم خاصہ ہے ، میری عادت ہے کہ میں اللّٰہ تعالیٰ کی توفیق کے مطابق ہر فرض نماز کے بعد اور نماز کے علاؤہ بھی درود پاک پڑھتا ہوں ،
گیارہ ربیع الاوّل کی رات تھی اور تقریباً نماز تہجد کا وقت تھا میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں اپنے گھر کی چھت پر ایک چارپائی پر لیٹا ہوا ہوں میرا منہ آسمان کی طرف ہے اچانک میں دیکھتا ہوں کہ آسمان پر چراغاں ہی چراغاں ہے ، پورا آسمان روشن ہے اور آسمان پر ہر طرف لائٹوں سے بڑے بڑے الفاظ میں لکھا ہوا ہے ،
الصلاۃ والسلام علیک یا رسول اللّٰہ
الصلاۃ والسلام علیک یا حبیب اللّٰہ
الصلاۃ والسلام علیک یا نبی اللّٰہ
میں خواب کے عالم میں ہی کسی سے سوال کرتا ہوں کہ یہ آسمان پر کیا ہو رہا ہے مجھے جواب ملتا ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منایا جا رہا ہے ، میں أسی عالم میں سوچتا ہوں کہ آسمان پر نبی کریم کا میلاد منایا جا رہا ہے اور میں لیٹا ہوا ہوں ، خواب کے عالم میں ہی چارپائی سے کھڑا ہو جاتا ہوں اور بلند آواز میں پڑھنا شروع کر دیتا ہوں ، لبیک یا رسول اللّٰہ لبیک یا رسول اللّٰہ لبیک یا رسول اللّٰہ ،
الصلاۃ والسلام علیک یا رسول اللّٰہ
الصلاۃ والسلام علیک یا نبی اللّٰہ
الصلاۃ والسلام علیک یا حبیب اللّٰہ
اور پھر میں محلے کے ہر گھر میں جاکر دروازے کھٹکھٹاتا ہوں سب کو جھگاتا ہوں اور کہتا ہوں ،
اے لوگو اٹھو دیکھو آسمان پر چراغاں ہی چراغاں کر دیا گیا ہے
آج میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ہے فرشتے حضور کا میلاد منا رہے ہیں ، اس سارے خواب میں میں درود و سلام بلند آواز میں پڑھتا ہوں ، میرا پورا محلہ أٹھ کھڑا ہوتا اور ہر طرف سبحان اللّٰہ سبحان اللہ کی صدائیں بلند ہوتی ہیں ،اس دوران اچانک میری آنکھ کھل جاتی ہے اور مجھے بہت پسینہ آیا ہوا ہے میں اپنے بیڈ پر بیٹھ گیا آنکھوں سے آنسوں کی جھڑی جاری تھی بیڈ سے فوراً اٹھ کھڑا ہوا قدموں پر لرزہ طاری تھا نہ وضو کا ہوش تھا نہ ہی قدموں پر کھڑا ہوا جا رہا تھا، کمرے کے کونے میں پڑے مصلحہ پر سجدہ ریز ہو گیا اور پھر آذان فجر تک وہیں پڑا رہا ،ہم نے یہ ارادہ کر لیا ہے کہ جب تک زندگی ہے نبی رحمت محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا میلادالنبی منانے والا دنیا میں اگر میں اکیلا بھی بچا تو اللّٰہ تعالیٰ کی توفیق کے مطابق یہ کام پوری آب و تاب سے جاری رکھوں گا اسکے لیے چاہے کوئی مجھے بدعتی کہے یا کچھ بھی ،دوستو شاید میں اپنا یہ خواب کبھی بھی آپ کے ساتھ شیئر نہ کرتا مگر آج جو حالات بنے ہوئے ہیں میلادالنبی کے خلاف فتویٰ وغیرہ ، اس سے مجبور ہو کر مجھے اپنا یہ خواب آپ کے ساتھ شیئر کرنا پڑا ،دوسری بات جو آپ سے کرنی ہے وہ یہ کہ لوگوں سے میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شکرانہ کے طور پر ” محفل ذکر ” کا اہتمام کیا کریں’اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں کہ ہمارے رب نے اپنے فضل وکرم کے ساتھ ہمیں بحثیت مسلمان پیدا کیا اپنے فضل وکرم سے دین اسلام کی دولت سے نوازا اور پھر سب سے بڑھ کر یہ کہ اپنے محبوب نبی محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی امت میں سے پیدا فرمایا ، اس لیے اللّٰہ تعالیٰ کے ذکر سے محفل کا آغاز کریں جیسا کہ سب سے پہلے نماز اور پھر نماز کی ادائیگی کے بعد” کلمہء طیبہ کا ذکر ” ، ” الا اللّٰہ الا اللّٰہ کا ذکر ” ، ” اللّٰہ ھو کا ذکر ” ، ” پھر نعت رسول ” اور پھر ” درود و سلام پڑھیں ” میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل میں ایسی چیزوں سے بچیں جس سے ثواب کے بجائے گناہ سرزد ہونے کا خدشہ ہو ،
آخر میں پیر نصیر رحمتہ اللہ علیہ کے ان اشعار کیساتھ اجازت چاہتا ہوں –
ﺍﮎ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﻥ ﭘﺮ ﻗﺮﺑﺎﻥ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﮨﮯ
ﺟﻮ ﺭﺏِ ﺩﻭﻋﺎﻟﻢ ﮐﺎ ﻣﺤﺒﻮﺏ ﯾﮕﺎﻧﮧ ﮨﮯ
ﮐﻞ ﺟﺲ ﻧﮯ ﮨﻤﯿﮟ ﭘُﻞ ﺳﮯ ﺧﻮﺩ ﭘﺎﺭ ﻟﮕﺎﻧﺎ ﮨﮯ
ﺯﮨﺮﮦ ﮐﺎ ﻭﮦ ﺑﺎﺑﺎ ﮨﮯ ، حسنین ﮐﺎ ﻧﺎﻧﺎ ﮨﮯ
ﻋﺰﺕ ﺳﮯ ﻧﮧ ﻣﺮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﺎﻡ ﻣﺤﻤﺪ ﭘﺮ
ﮨﻢ ﻧﮯ ﮐﺴﯽ ﺩﻥ ﯾﻮﮞ ﺑﮭﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﺳﮯ ﺗﻮ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﮯ
ﺁﺅ ﺩﺭِ ﺯﮨﺮﮦ ﭘﺮ ﭘﮭﯿﻼﺋﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺩﺍﻣﻦ
ﮨﮯ ﻧﺴﻞ ﮐﺮﯾﻤﻮﮞ ﮐﯽ ﻟﺠﭙﺎﻝ ﮔﮭﺮﺍﻧﺎ ﮨﮯ
ﮨﻮﮞ ﺷﺎﮦِ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﮐﯽ ﻣﯿﮟ ﭘﺸﺖ ﭘﻨﺎﮨﯽ ﻣﯿﮟ
ﮐﯿﺎ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻣﺠﮭﮯ ﭘﺮﻭﺍ ﺩﺷﻤﻦ ﺟﻮ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﮨﮯ
ﯾﮧ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﺩﺭِ ﺣﻖ ﺳﮯ ﻟﯽ ﻣﻮﺕ سے ﮐﭽﮫ ﻣُﮩﻠﺖ
ﻣﯿﻼﺩ ﮐﯽ ﺁﻣﺪ ﮨﮯ ﻣﺤﻔﻞ ﮐﻮ ﺳﺠﺎﻧﺎ ﮨﮯ

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme