امن برقراررکھنے اورقومی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، احسن اقبال
Published on June 8, 2014 by admin ·(TOTAL VIEWS 302) No Comments
اسلام آباد ۔۔۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت روزگار کے مواقع پیدا کرے گی‘ امن برقراررکھنے اورقومی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔ ہفتہ کو یہاں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے موٹرویز اور شاہرات کی تعمیر اور انفراسٹرکچر سمیت بجلی کے مختلف منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ 2014-15ء میں زراعت ‘ بجلی اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے سولرہائیڈل کوئلہ اورگیس کے مختلف منصوبوں کا آغاز کیاگیا‘ملک میں نئے ڈیم تعمیر کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے تجارت اور سرمایہ کاری کی پرکشش پالیسی تیار کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیاگیا ‘ نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد دینے کیلئے وزیراعظم قرضہ سکیم کا آغاز کیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مستحق طلباء اور نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے کرپشن کاخاتمہ کیا۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 115
Related
Free WordPress Themes