لاہور: نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا خالد بٹ چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ

Published on October 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

لاہور (یو این پی)نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج لاہور میں خالد بٹ چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔محسن نقوی نے خالد بٹ چوک انڈر پاس منصوبے کی سائٹ پر ہونے والی پیش رفت اور جاری کاموں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے کہا کہ منصوبے کی بر وقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سینٹر پوائنٹ تا ڈیفنس موڑ سگنل فری کوریڈور بننے سے شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت ہو گی۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ گلبرگ، کلمہ چوک، سی بی ڈی، کینٹ کیولری گراؤنڈ، ڈی ایچ اے اور والٹن میں رہنے والے شہری اس کوریڈور سے مستفید ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes