پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹرروئی کی خریداری میں بدستور سرفہرست

Published on October 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹرنے کپاس کی فصل کے موجودہ سیزن میں یکم اکتوبرتک ملک بھر سے مجموعی طورپر41لاکھ 79ہزار 457گانٹھ روئی خریدکر کے مقا می روئی کاسب سے بڑاخریداررہا۔ٹیکسٹائل سیکٹر نے گزشتہ سال 2022ئمیں اسی عرصے کے دوران 23لاکھ 19ہزار003گانٹھ روئی کی خریداری کی تھی۔ٹیکسٹائل سیکٹر نے پنجاب سے یکم اکتوبر2023 تک 16لاکھ60ہزار715گانٹھ روئی کی خریداری کی۔جبکہ سندھ سے یکم اکتوبر تک 25 لاکھ18ہزار 742گانٹھ روئی خرید کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes