چینی صدر کی جا نب سے مالدیپ کےنو منتخب صدر محمد معیز کو مبارکباد کا پیغام

Published on October 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے، شی
بیجنگ (یواین پی) چینی صدر شی جن پھنگ نے محمد معیز کو مالدیپ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا ایک پیغام بھیجا ہے۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ چین اور مالدیپ نہ صرف باہمی اعتماد اور باہمی تعاون کے حامل مخلص دوست ہیں بلکہ مشترکہ ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے شراکت دار بھی ہیں۔ میں چین مالدیپ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور نومنتخب صدر محمد معیز کے ساتھ روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، عملی تعاون کو گہرا کرنے اور نئی پیش رفت کے لئے دونوں ممالک کے درمیان جامع دوستانہ اور تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题