بااثر شخص کریم بروہی نے میرے بیٹے سکندر ملاح کو پولیس سے بلاجواز گرفتار کروا یاجنت ملاح

Published on October 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی) مکلی ورکشاپ کے رہائشی سکندر ملاح کی والدہ جنت ملاح نے مکلی پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بااثر شخص کریم بروہی نے میرے بیٹے سکندر ملاح کو پولیس سے بلاجواز گرفتار کروا لیا ہے پولیس سول ڈریس میں گہر پر چڑھائی کرکہ چادر چودیواری کا تقدس پائمال کرتے ہوئے گھر کے دروازے توڑ کر میرے بیٹے کو بلاجواز گرفتار کر کہ گم کر دیا ہے انہونے کہا کہ میرا بیٹا ٹانگ سے معذور ہے دل کی تکلیف میں مبتلا ہے میرے بیٹے کء گرفتاری میں بااثر شخص کمپاؤنڈر کریم بروہی کا ہاتھ ہے جو چند روز قبل میرے بیٹے کے ساتھ مکان کی فروخت کرنے میں بروکری کا کام کرتا تھا کریم بروہی نے جہوٹا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سکندر ملاح نے میری چوری کء ہے جس میں کوئی صداقت نئیں ہے سکندر ملاح کء والدہ نے مزید کہا کہ کریم بروہی میرے معزور بیٹے سکندر ملاح کا حصہ کہانے کے چکر میں پولیس میں جہوٹا مقدمہ درج کراکر ہمیں حراسا کر رہا ہے سکندر ملاح کے غریب والدہ جنت ملاح نے ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے غریب بیمار بیٹے کے ساتھ انصاف کرکہ جھوٹا مقدمہ ختم کریں۔

Readers Comments (0)