بنیادی مرکز صحت اجنیانوالہ میں سہولیات کا فقدان مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

Published on October 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

حکومت پنجاب کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے
شیخوپورہ (یو این پی) بنیادی مرکز صحت اجنیانوالہ میں سہولیات کا فقدان مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا وزیر صحت پنجاب نوٹس لیں حکومت پنجاب کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے بنیادی مرکز صحت اجنیانوالہ میں ادویات کی قلت کے باعث ہسپتال کاعملہ مریضوں کو پرائیویٹ میڈیکل سٹور سے ادویات لکھ کر دینے پر مجبور ہے جبکہ بنیادی مرکز صحت میں کئی ماہ سے کوالیفائیڈ ڈاکٹرز بھی موجود نہیں ہے ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کو ڈسپنسر اور خاکروب ہیلتھ سروسز فراہم کررہے ہیں مریضوں کا کہنا ہے کہ بنیادی مرکز صحت میں آنے والی حاملہ خواتین کو علاج معالجہ کے لئے نجی کلینک آنے پر مجبور کیا جاتا تاکہ ان سے بھاری ر قوم وصول کی جا سکے یا پھر بنیادی مرکز صحت میں عدم سہولیات کا کہہ کر شیخوپورہ یا لاہور بھیج دیا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes