کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے)عوامی سلامتی امور کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل عبدالفتاح العلی کی زیر نگرانی کویت سٹی ،جمعہ بازاراورجلیب الشیوخ کے علاقوں میں غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جس میں پاکستانیوں،انڈین ،بنگہ دیشی ،مصری اورنیپالی شہریوں سمیت 820افراد کو گرفتار کرلیا ۔میجر جنرل عبدالفتاح کوٹریفک ڈیپارنمنٹ سے تبدیل کرکے عوامی سلامتی امور کا ٹاسک دیاگیا ہے جس طرح ٹریفک ڈیپارنمنٹ میں انہوں نے اعلی کارکردگی دکھاکر لاپرواہ ڈارئیوروں کو لگام ڈالی تھی اسی طرح غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرکے انہیں ملک بدرکیاجائے ۔انہوں نے پہلی کاروائی میں کثیر الاتعداد غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرکے پورے کویت میں تہلکہ مچادیاہے