چین کا انسانی حقوق کونسل میں معمر افراد کے حقوق کے تحفظ پر زور

Published on October 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

آبادی کی عمر بڑھنے پر فعال طور پر اقدامات اٹھائےجائیں
جنیوا(یواین پی) جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب سفیر چھن شو نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 54 ویں اجلاس میں تقریباً 80 ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک مشترکہ تقریر کی، جس میں سوشل سکیورٹی کو بہتر بنانے، بزرگوں کے حقوق کو فروغ دینے اور تمام عمر رسیدہ افراد کو خوشحال بڑھاپے کی ضمانت دینے پر زور دیا گیا۔جمعرات کے روز مشترکہ اعلامیے میں نشاندہی کی گئی کہ عالمی آبادی کی عمر بڑھنے کے عمل میں تیزی کے ساتھ سماجی تحفظ کی ناکافی پائیداری، بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات کے علاقوں کے درمیان عدم توازن اور بزرگوں کے ساتھ امتیازی سلوک تیزی سے نمایاں ہوا ہے۔ سماجی تحفظ کو کیسے بہتر بنایا جائے، معمر افراد کے حقوق کو فروغ اور تحفظ کیسے فراہم کیا جائے، یہ ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے جسے تمام ممالک کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔مشترکہ اعلامیے میں تین نکات پیش کیے گئے۔ پہلا یہ ہے کہ سوشل سکیورٹی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور آبادی کی عمر بڑھنے پر فعال طور پر اقدامات اٹھائےجائیں۔ دوسرا یہ ہے کہ اولڈ ایج سروسز کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور بزرگوں کے فائدے، خوشحالی، سلامتی اور اطمینان کے احساس کو مسلسل بہتر بنایا جائے۔ تیسرا یہ ہے کہ رکاوٹوں سے پاک سہولیات کی تعمیر کو فروغ دیا جائے اور بزرگوں کے حقوق کو فروغ دیا جائے اور ان کا تحفظ کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes