فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد بجلی کے میٹر لگانے کے عوض فیسکو افسران و ملازمین کی جانب سے بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف، ککو آنہ سب ڈویژن (بجلی گھر) کے لینڈ سپرٹینڈنٹ نے پرائیویٹ ملازم کے ہمراہ ایس ڈی او کے نام پر میٹر لگانے کے ریٹس مقرر کردئیے، نیٹھڑڑی ککوانہ کے علاقہ مکینوں نے وزارت پانی و بجلی، چیئرمین فیسکو اور دیگر ارباب اختیار سے رشوت خور لینڈ سپرٹینڈنٹ اور پرائیویٹ ملازم کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق ککو آنہ سب ڈویژن میں تعینات لینڈ سپرٹینڈنٹ نور محمد نے اسلم نامی پرائیویٹ ملازم کے ہمراہ رشوت خوری کی انتہا کردی، علاقہ مکینوں سے بجلی میٹر لگانے کے عوض 27000 سے لیکر 35000 روپے وصول کرنا شروع کر دئیے۔ گزشتہ دنوں ککوانہ کے علاقہ نیٹھڑڑی کے رہائشی محمد بوٹا گجر نے ککوانہ سب ڈویژن میں اپنے گھر کے نئے بجلی میٹر لگوانے کے لئے درخواست گزاری جس پر لینڈ سپرٹینڈنٹ نور محمد کے پرائیویٹ ملازم اسلم 0301.7196758 سے کال کرکے اسے دفتر بلایا جہاں نور محمد لینڈ سپرٹینڈنٹ نے میٹر لگانے کے عوض 35000 روپے محمد اسلم کو ادا کرنے کا کہا۔ شہری محمد بوٹا کے رقم زیادہ ہونے کے اعتراض پر کہا کہ 25000 روپیہ علاقہ ایس ڈی او کو پہنچایا جائے گا۔ اس سے کم پیسوں پر میٹر نہیں لگے گا۔ جس پر شہری محمد بوٹا اور دیگر علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے نگران وزیر پانی وبجلی، چیئرمین فیسکو اور دیگر ارباب اختیار سے کرپٹ لینڈ سپرٹینڈنٹ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔